بیروت:مظاہرین اور سکیورٹی فورسزکے مابین جھڑپیں

  بیروت:مظاہرین اور سکیورٹی فورسزکے مابین جھڑپیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بیروت(آئی این پی)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مسلسل دوسری رات بھی حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ گزشتہ دو راتوں کے دوران ہونے والی ان جھڑپوں میں سکیورٹی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس، لاٹھی چارج اور پانی کی تیز دھار کا متعدد مرتبہ استعمال کیا۔ ان کارروائیوں میں درجنوں مظاہرین کے زخمی ہونے کی طبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔ لبنان میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ سترہ اکتوبر سے جاری ہے اور مظاہرین ملکی اشرافیہ کے مسلسل اقتدار میں رہنے، مالی بیضابطگیوں اور سرکاری خزانے کے بیجا ذاتی استعمال کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم سعد الحریری مستعفی ہو چکے ہیں اور ابھی تک نئی حکومت تشکیل نہیں پا سکی۔

مزید :

علاقائی -