بپن راوت کی ایکسٹینشن کی خواہش ادھوری، لیفٹیننٹ جنرل منوج مکندنروان نیابھارتی آرمی چیف مقرر
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل بپن راوت 31 دسمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔بھارتی خبر ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کے مطابق بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروان کو آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔ وہ بھارت کی بری فوج کے 28 ویں سربراہ ہوں گے۔اس وقت وہ بھارتی فوج کے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروان نے 1980 میں ساتویں سکھ لائٹ انفنٹری میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مشرقی کمانڈ، آرمی ٹریننگ کمانڈ، کھارگا کور ہیڈ کوارٹرز کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ اگست میں جب وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی توسیع دینے کا اعلان کیا تھا تو اسی وقت یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ انڈیا بھی جنرل بپن راوت کو تین سالہ توسیع دینے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی۔
بپن راوت