جوہری پروگرام سے متعلق شمالی کوریائی ڈیڈلائن تسلیم نہیں، امریکہ
واشنگٹن(آئی این پی)ایک اعلی امریکی سفارت کار نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت جوہری پروگرام کے حوالے سے رواں برس کے اختتام تک کی شمالی کوریائی ڈیڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتی۔ شمالی کوریا نے امریکا سے کہہ رکھا ہے کہ اکتیس دسمبر تک اس کے خلاف عائد شدہ پابندیوں میں نرمی کی جائے۔ یہ ڈیڈ لائن اس کمیونسٹ ملک کی حکومت نے اپنے طور پر طے کی تھی۔ اس ڈیڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے کی اعادہ شمالی کوریا کے لیے خصوصی امریکی مندوب اسٹیفن بنگن نے جنوبی کوریا پہنچنے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس امکان سے بھی آگاہ ہیں کہ شمالی کوریا اگلے دنوں میں شدید اشتعال انگیزی کی کوشش کر سکتا ہے اور یہ بات جزیرہ نما کوریا میں امن کوششوں کے لیے نقصان دہ ہو گی۔