سعودی عرب میں تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی

  سعودی عرب میں تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی

  

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دیدی گئی ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بیمہ پالیسی کا قانون لازمی کردیا گیا جس کا مقصد ناگہانی حادثات کی صورت میں فریقین کے حقوق کا تحفظ انشورنس کمپنی نقصان کا ازالہ کر ے گی۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس پر بیمہ پالیسی کا حصول لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے تبدیل کر کے گاڑی پر کر دیا گیا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بجائے گاڑیوں کی انشورنس کرنے کے متعدد نکات میں ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 5 اور 10 برس ہوتی ہے جبکہ انشورنس سالانہ بنیاد پر کی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -