ملتان سمیت مختلف شہروں میں گھنٹوں بجلی بند‘ صارفین کا شدید احتجاج

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں گھنٹوں بجلی بند‘ صارفین کا شدید احتجاج

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تمام طبقات بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ریجن میں روزانہ اوسطاََ 4 سے 6 گھنٹے کی بجلی بندش سے شہری اور تاجر بالخصوص شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔محکمانہ ذرائع کے مطابق دھند سے ترسیلی و تقسیمی نظام میں  خلل آرہا ہے۔صارفین کے شدید احتجاج کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

آئی ہے۔حکومت اس کا فوری نوٹس لے۔ترقیاتی و تعمیراتی پروگراموں کے بجائے بجلی چوری کے نقصانات پورے کرنے کے لئے طویل بندش کا سہارا لیا جا رہاہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -