نیب کیس میں بری ہونے والے یونین رہنما چوہدری خالد کی میپکو غلہ منڈی سب ڈویژن میں جوائننگ

    نیب کیس میں بری ہونے والے یونین رہنما چوہدری خالد کی میپکو غلہ منڈی سب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)نیب کیس میں عدالت سے بری ہونے والے ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی رہنما،سابق زونل چیئرمین چوہدری محمد خالد نے میپکو غلہ منڈی سب ڈویژن میں جوائننگ دے دی ہے۔پیر کے روز یونین عہدیدار وں اور (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

ملازمین کی بہت بڑی تعداد کے ہمراہ میپکو غلہ منڈی سب ڈویژن جوائننگ دینے کے لئے آئے تو ممتاز آباد کمپلیکس میں یونین عہدیداروں،ملازمین نے استقبال کیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،ہار پہنائے اور پھول پیش کئے۔سابق زونل چیئرمین نے یونین عہدیداروں کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود سے بھی ملاقات کی۔ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر،ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ،ریجنل چیئرمین (ریونیو)شکیل احمد بلوچ،زونل سیکرٹری راشد یامین،شفاقت چوہدری سمیت دیگر ملازمین اور یونین عہدیدار موجود تھے۔