خانقاہ شریف‘ بس عملے اور سٹوڈنٹس میں تصادم‘ ایک شدید زخمی‘صورتحال کشیدہ
خانقاہ شریف، نورپورنورنگا(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)نیشنل ہائی وے این5 خانقاہ شریف کے مقام پر طلباء اور بس عملہ میں تصادم سے ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا مشتعل طلباء نے بس کے تمام شیشے توڑ دیئے تفصیل کے مطابق صادق آباد سے لاہور جانے والی نجی کمپنی کی بس جب خانقاہ خانقاہ شریف بائی پاس پرپہنچی تو بھاولپور کالج جانے والے سٹوڈنٹ نے بس کو روکا تو عملے سے جھگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے عدنان نامی ایک طالبعلم شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پرطبی امداد کیلئے RHCخانقاہ شریف منتقل (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)
کر دیا گیا ہے،طالب علم کے زخمی ہونے سے دوسرے سٹوڈنٹ مشتعمل ہوگئے،جنھوں نے لاٹھیوں پتھروں سے بس کے شیشے توڑ دیئے ہیں،مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی ہے،ڈی پی او بھاولپور صہیب اشرف نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انھوں نے ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ کوذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے،یاد رہیئے کہ کچھ عر صہ قبل اسی جگہ پر بس عملہ اور سٹوڈنٹ کے جھگڑے میں نورپورنورنگا کا فہد نامی طالب علم بس گارڈ کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔
تصادم