نابینا ہیڈ ماسٹر کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن طلب
لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ نے نابینا ہیڈ ماسٹر کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو طلب کرلیا،جسٹس شجاعت علی خان میں حافظ محمد سلیم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت ترقی نہیں دی جارہی شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے استدعاہے کہ درخواست گزار کو ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔