لاہور ہائیکورٹ نے نومسلم سکھ لڑکی کی عمر کا تعین کرنے کیلئے دائر درخواست پر 24 دسمبر کو رپورت طلب کر لی

  لاہور ہائیکورٹ نے نومسلم سکھ لڑکی کی عمر کا تعین کرنے کیلئے دائر درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے نومسلم سکھ لڑکی کی عمر کا تعین کرنے کی دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو نو مسلم لڑکی کی عمر کے تعین کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کے عمر کے تعین ٹیسٹ کی رپورٹ 24 دسمبر کو طلب کر لی ہے،مسٹرجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے منموہن سنگھ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار منموہن سنگھ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جگجیت کور کو ملزم حسان نے اغوا کیا، ملزم کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغوا کا مقدمہ درج ہے، ملزم نے کم عمر سکھ لڑکی جگجیت کور کو زیادتی کی نیت سے اغوا کیا، بہن جگجیت کور کی عمر ساڑھے 15 سال ہے، علاقہ مجسٹریٹ ننکانہ صاحب کو جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

علاقہ مجسٹریٹ عمر کا تعین کرنے کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کررہے، جگجیت کور کی عمر کا تعین کرنے کے لئے میڈیکل کروانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -