رخسانہ انور‘ شازیہ رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کیساتھ ملکر نیشنل پروگرام کو سیاسی رنگ دے رہی ہیں‘ چیئرپرسن ساجدہ حمید‘ شہناز اختر کا مشترکہ بیان

رخسانہ انور‘ شازیہ رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کیساتھ ملکر نیشنل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار) نیشنل پروگرام پنجاب کی چیئرپرسن ساجدہ حمید۔صدر شہناز اختر اور جنرل سیکرٹری عاتکہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور قومی اسمبلی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

ممبر احمد حسین ڈہیڑ نے 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم بائیکاٹ ختم کروانے میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا ہے۔کیونکہ رخسانہ انور جان بوجھ کر احمد حسین ڈہیڑ کے ساتھ مل کر پولیو مہم کے بائیکاٹ ختم کرنے کا سہرا اپنے سر لینا چاہتی ہے۔ جو بالکل غلط ہے۔حالانکہ 16 دسمبر 2019 سے شروع ہونے والی پولیو مہم پہلے سے گرمی جوشی سے منائی جارہی ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک آڈیو بیان کے ذریعے کیا ہے۔ساجدہ حمید وغیرہ نے کہا ہے کہ رخسانہ انور نے اپنی برطرفی کی بحالی کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔حالانکہ ملتان ڈسٹرکٹ میں پولیو مہم کے حوالے سے ٹریننگ اور تیاری پہلے ہی سے مکمل ہوچکی تھی۔حکومت پنجاب نے پولیو ورکروں کا مشاہرے اس بار دو ہزار سے بڑھا کر تین ہزار سات سو کردیا ہے۔جس کی وجہ سے ورکرز بہت خوش تھے۔اور انہوں نے گرمی جوشی سے اپنی ذمے داریوں کو پورا کیا ہے۔ پولیو مہم شروع ہونے سے قبل اس کے بائیکاٹ کو ختم کروانے میں رخسانہ انور اور اسکی ساتھی شازیہ وغیرہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ صرف کریڈٹ لینا چاہتی ہیں۔اور احمد حسین ڈہیڑ کے ساتھ مل کر نیشنل پروگرام کو سیاسی رنگ دینا چاہ رہیں ہیں۔
بیان