ہارون آباد کا رہائشی تاجر انڈونیشیا میں قتل‘بیرون ملک تدفین کا فیصلہ

  ہارون آباد کا رہائشی تاجر انڈونیشیا میں قتل‘بیرون ملک تدفین کا فیصلہ

  

ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد کا رہائشی چودھری ساجد حسین رقم کے تنازعہ پر انڈونیشیا ء میں قتل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کی کالونی الوقار کالونی کے رہائشی چودھری (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

خادم حسین ”داتا کلاتھ ہاؤس“ والے کا بیٹا چودھری ساجد حسین جوکہ بیرون ملک انڈونیشیاء کاروبار کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا، گزشتہ روز چودھری ساجد حسین کو رقم کے تنازعہ پر گولیاں مار قتل کردیا گیا، اطلاع ملنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا ہر آنکھ اشک بار تھی، مقتول کی اہلیہ کی تعلق بھی انڈو نیشیاء سے ہے، مقتول چودھری ساجد حسین کے ورثاء کے مطابق مقتول کی تدفین وغیرہ بیرون ملک انڈونیشیاء میں ہی کی جائیگی،مقتول نے سوگواروں میں بیوہ، بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -