جیلوں میں بیمار 10ہزار قیدیوں کی رہائی کیلئے دائردرخواست چیف سیکرٹری کوارسال

  جیلوں میں بیمار 10ہزار قیدیوں کی رہائی کیلئے دائردرخواست چیف سیکرٹری ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق صدرآصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد جیلوں میں بیمار 10 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کی دائردرخواست پر چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے قراردیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب 11 نومبر کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق دادراسی کریں، جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوام دوست پارٹی کے انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ترجیحی بنیادوں پر علاج کیا گیاجبکہ10ہزار قیدی علاج کی رعایت نہیں لے سکے ہیں،عدالت نے یہ درخواست دادرسی کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا ئی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعاہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -