ملتان:ٹاسک فورس کا چھاپہ‘ 350فٹ غیر قانونی گیس لائن برآمد‘ مرکزی ملزم گرفتار

  ملتان:ٹاسک فورس کا چھاپہ‘ 350فٹ غیر قانونی گیس لائن برآمد‘ مرکزی ملزم ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ناردرن ریجنل ٹاسک فورس کی ایک اور کامیاب کارروائی‘ سیوڑہ چوک کے نزدیک 350فٹ غیر قانونی گیس لائن پکڑلی‘ مرکزی ملزم کو موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس ناردرن ریجنل ٹاسک فورس کے انچارج تحسین اللہ خان کو مخبری ہوئی کہ موضع بچ مبارک میں سیوڑہ چوک کے نزدیک غیر قانونی طور پر سوئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہے۔ اس پر انہوں نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ ماراتو 350فٹ غیر قانونی پائپ لائن برآمد ہوئی جسے اکھاڑ دیا گیا اور پائپ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

(بقیہ نمبرصفحہ12پر)

قبضے میں لے لئے گئے۔ پائپ لائن کی مد میں ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کی بجائے غیر قانونی طریقے سے پائپ لائن بچھا کر کئی گھروں کو سوئی گیس کی سپلائی دینے اور سوئی گیس ناردرن کو شدید مالی نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس موقع پر سوئی گیس ٹاسک فورس نے غیر قانونی پائپ لائن منصوبے کے مرکزی کردار و ملزم ارشد و لد جعفر کو موقع پر ہی پکڑ کر پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا اور گروہ میں شامل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔واضح رہے کہ ریجنل ٹاسک فورس کی چند روز میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔ اس سے قبل جہانیاں کے علاقے میں 1500میٹر غیر قانونی گیس پائپ لائن پکڑلی گئی تھی۔ اس موقع پر ریجنل انچارج ٹاسک فورس سوئی گیس ناردرن تحسین اللہ خان نے بتایا کہ سوئی گیس چوروں‘ غیر قانونی کنکشن والوں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -