پی آئی سی حملہ کیس: گرفتار وکلاء کی رہائی کیلئے درخواستیں دوسرے بنچ کے روبرولگانے کی استد عامنظور

  پی آئی سی حملہ کیس: گرفتار وکلاء کی رہائی کیلئے درخواستیں دوسرے بنچ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتاروکلاء کی رہائی اور بازیابی کے لئے دائر تین درخواستیں دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کی لاہور ہائی کورٹ بارکے صدر حفیظ الرحمن چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پرمشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تاکہ ان درخواستوں کوسماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کے روبرو بھجوایاجاسکے،گزشتہ روز جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ تین درخواستوں پر سماعت کی،درخواست میں صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے،یہ درخواست وکیل اعجاز نے ایڈووکیٹ اللہ یار سپرا کے وساطت دے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے مختلف تھانوں کی پولیس نے وکلاء کو ان دفتروں اور گھروں سے گرفتار کیا، پولیس اہلکار اپنے دفاتر میں کام کرنے والے وکلاء کو گرفتار کرکے اوران کی رقم بھی ساتھ لے گئے، پولیس حراست میں وکلاء پر تشدد اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے، پولیس حراست سے وکلاء کی بازیابی کا حکم، گرفتار وکلاء کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے،فاضل بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی کے چیمبر میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن چودھری نے کیس ٹرانسفر کرنے کی استدعا کی جو فاضل جج نے منظور کرلی۔

مزید :

علاقائی -