ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
لا ہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیااورامن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی امورکا جائزہ لیا۔انہوں نے لاہور ہائیکورٹ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی سمیت اہم مقامات پرسکیورٹی کا جائزہ لیا۔
انتظامات کو چیک کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔رائے بابر سعید نے کہا کہ تمام افسران وجوان نظم و ضبط،صبر اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قانون شکن عناصر کا تدارک کریں۔ امن و امان قائم رکھنے کے لئے قانون کے دائرہ میں رہ کر ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔