وزیراعظم قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں‘ جہانزیب وارن

    وزیراعظم قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں‘ جہانزیب وارن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف (نامہ نگار) سردار ملک جہانزیب وارن سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج کل نازک دور سے گزر رہا ہے عالمی طاقتوں کی نظریں پاکستان پر ہیں لیکن موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملکی ترقی کے لیے ان تھک کاوش جاری رکھیں ہوئے ہیں ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے پاکستانی سوچ کو اپنانا چاہیے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے جس طرح پاکستان کو چلایا جا رہا تھا اس کا نقصان ہی اتنا ہو چکا ہے کہ اسے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ملک اور اپنے حقوق کیلئے یہ قومیں کھڑی ہو گئی ہیں اور آج دنیا بھر میں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے روز نامہ پاکستان کے توسط سے پورے پاکستان کی پوری قوم کیلئے پیغام ہے کہ خدا را اپنی لسانیت گروہی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے پیارے ملک پاکستان کی اور اپنی قومی سوچ کو اپنائیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے ہمیں یعنی پاکستان میں چاروں موسم عطاء کیے ہیں میدان پہاڑ دریا سمندر دیئے ہیں جنگلات بھی ہیں اور بلند و بالا پہاڑوں سے نکلتی خوبصورت جھیلیں بھی ہیں آپ نے کہا کہ اتنا خوبصورت ملک اللّٰہ پاک نے ہمیں عطاء کیا ہے تو پھر ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اس ملک پاکستان سے پیار کریں فرقہ واریت گروہ بندی نسل زبان ان سب چیزوں کو پس پشت ڈال کر صرف قومی سوچ کو اپنایا جائے۔
جہانزیب وارن