بہاولپور چیمبر آف کامرس وفد کی ڈی پی او سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال

    بہاولپور چیمبر آف کامرس وفد کی ڈی پی او سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر جاوید اقبال چوہدری کی قیاد ت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور محمد صہیب اشرف سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد بلال، نائب صدر محمد الیاس خان، سابق صدر ملک محمد اعجاز ناظم، چوہدری محمد اشتیاق بسراء اور منصور احمد شامل تھے۔ ملاقات کے دوران صدر چیمبر نے علاقے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کی بزنس کمیونٹی کو در پیش مسائل سے آگا ہ کیا اور کہا کہ کاٹن جننگ فیکٹریز میں بھر پور طریقے سے کام جاری ہے، اس دوران بھاری مقدار میں کیش کا لین دین ہوتا ہے لہذا کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں خصوصاً کاٹن جننگ فیکٹریوں کے ارد گرد پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے اسلحہ جوکہ فیکٹری مالکان کے نام ہوتا ہے، یہ اسلحہ فیکٹری گارڈز کو دے دیا جاتا ہے جسے غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے لہذا صنعتی وتجارتی برادری کے اس مسئلے کے حل کے لیے بھی تعاون درکار ہے۔ صدر چیمبر نے یہ بھی کہا کہ سٹیزن پولیس لائزون کمیٹی کو بھی فعال کیا جائے۔ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے اور ون ویلنگ کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں، صدر چیمبر نے یہ بھی کہا کہ بہاولپور چیمبر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریگا اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے آگاہی مہم میں بھی حصہ لے گا۔ڈی پی او بہاولپور نے کہا کہ علاقے میں جرائم کی روک تھام اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہاولپور پولیس اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ اسلحہ لائسنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا اسلحہ کسی بھی دوسرے شخص کے حوالے کرنا غیر قانونی ہے تاہم بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لیے پولیس کے قانون میں Retainer کی گنجائش ہے جسے ڈی پی او آفس سے بنوایا جاسکتا ہے اور اس کی تصدیق ڈی پی او آفس سے کرائی جاسکے گی جس کے بعد متعلقہ اسلحہ اپنے ڈرائیور یا گارڈ کو دیا جا سکتا ہے۔CPLC پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ سی پی ایل سی کے ساتھ ساتھ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل(DRC) بھی تشکیل دیں جس کے لیے ہمیں چیمبر آف کامرس کے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی، اس کے ذریعے پولیس کے زیر کنٹرول مسائل کو با آسانی حل کیا جاسکے گا اور اس میں شہر کے معززین اور چند سینئر ز افراد شامل ہونگے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -