شہری پر تشدد میں ملوث بینک منیجر عقیل مرزاعادی مجرم نکلا

شہری پر تشدد میں ملوث بینک منیجر عقیل مرزاعادی مجرم نکلا

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)شہری پر تشدد کرنیوالا بینک منیجر عقیل مرزا فراڈیا نکلا۔ ذرائع کے مطابق ملزم پر ساتھیوں کیساتھ ملکر بینک میں 20 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ بھی درج ہے۔عقیل مرزا کچھ عرصہ قبل ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف عدالت میں چالان بھی جمع کروادیا ہے۔دوسری جانب دو روز قبل تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے ملزم کو معاف کردیا۔ متاثرہ شہری گلستان شہزاد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فیملی کے کہنے پر اللہ کی رضا کیلئے معافی دی۔

مزید :

علاقائی -