بورے والا‘ کمرے میں آگ‘ ایک شخص جھلس کر جاں بحق‘ گھر میں کہرام

بورے والا‘ کمرے میں آگ‘ ایک شخص جھلس کر جاں بحق‘ گھر میں کہرام

  

بورے والا (تحصیل رپورٹر)بوریوالا کے نواحی گاؤں میں آگ لگنے سے جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 499 ای بی کے رہائشی شخص نذیر احمد مغل جوکہ بیمار تھا گھر والوں نے سردی سے بچاو کے لیے اس کی چارپائی کے قریب آگ جلا کر رکھی ہوئی تھی کہ آگ نذیر احمد کی چادر کو آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نذیر احمد کی چارپائی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے نذیر احمد بری طرع (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

جھلس گیا جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کیا گیا جہاں پر طبی ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت پر اسٹیشن ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا ہے۔

آگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -