اوچشریف: سرکاری سکول کھنڈر‘ عمارتوں میں دواڑیں‘ بڑے حادثے کا خدشہ

اوچشریف: سرکاری سکول کھنڈر‘ عمارتوں میں دواڑیں‘ بڑے حادثے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوچ شریف(سٹی رپورٹر)چ شریف مرکز کے متعدد سرکاری اسکولوں میں سینکڑوں طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے لگا ہے کہیں طلباء کے لیے اساتذہ کی کمی ہونے پر بچے کھیل کود کر واپس چلے جاتے ہیں گورنمنٹ مڈل سکول بیٹ شکرانی میں اساتذہ کی کمی ہونے پر النور ویلفئیر آرگنائزیشن نے ٹیچر تعینات کر کے بچوں کا مستقبل روشن کر رہی ہے,سرکاری سکول سونے والی میں طلباء کے لیے کوئی چھت نہیں سردی اورگرمی کے موسم میں کھلے آسمان تلے بے یار و مدد گار پڑے رہتے ہیں اساتذہ کے لیے بھی کوئی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

سہولت نہیں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف میں ادارہ کی سربراہ پرنسپل سمیت 15اہم پوسٹیں ایک سال سے خالی ہیں سائنس کی تمام سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں جن پر کوئی تعیناتی نہیں کی گئی ہے زیر تعلیم 1700طلباء کے لیے عمارت بھی ناکافی ہے کئی کمرے خستہ حالی کا شکار ہیں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور پینے کے صاف پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے وجہ سے طلباء زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہیں,مکھن بیلہ سکول میں بھی سہولت نہ ہیں سیاسی سماجی رہنما زبیر خان نیازی صدر النور ویلفئیر آرگنائزیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گورنمنٹ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں بڑھ گئی ہیں۔ بچوں کے والدین,عبدالستار,محمد افضل,ملک رمضان,ماسٹر محمود.,رشید خان,اکبر خان,ہاشم خان,حبیب شاہ,اسلم خان,ڈاکٹر انیس,ملک شکیل,ملک جاوید ودیگران نے وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے اوچ شریف کے سرکاری اسکولوں سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ہے تاکہ زیر تعلیم سینکڑوں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے
خدشہ