ڈکیتی‘ چوری کی 10وارداتیں‘ تاجروں‘ شہریوں کولاکھوں روپے کا نقصان
ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف10وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے لال مارکیٹ میں ماجد ممتاز کی کپڑے کی دوکان میں تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر نقدی چار ہزار و موبائل اور پانچ تھان کپڑے کے لیگئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے خیام سینما کے قریب خواجہ ذیشان سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 22ہزار لیگئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے حامد رضا سے چار مسلح ڈاکو نے نقدی سات ہزار (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
اور موٹرسائیکل چھین کر لیگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا تھانہ گلگشت کے علاقے کہکشاں سٹریٹ میں شیخ سلیم کے گھر چار نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی50ہزار30تولہ زیور لیگئے،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے بی سی جی چوک سے شیر زمان کی جیب سے نامعلوم چور نقدی و موبائل 35ہزار نکال کرلیگیا، پیپلز کالونی اسد علی اور ساتھ والی دکان میں نامعلوم چور داخل ہوکر الیکٹرونکس و کریانہ سامان مالیت 2لاکھ97ہزار چوری کرکیلیگئے،اسی تھانہ کی حدود سے ساجد اقبال کے گھر سے نامعلوم چور نقدی، سونا اور کپڑے مالیت2لاکھ لیگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کچی آبادی میں محمد مشتاق کے گھرکے باہر سے نامعلوم افراد سوئی گیس کا میٹر اتار کرلیگئے، تھانہ بی زید کے علاقے گلشن مہر کالونی میں محمد اقبال کے گھر نامعلوم چور نقدی و زیورات مالیت1لاکھ87ہزار روپے جبکہ تھانہ نیوملتان چوک قذافی میں محمد حفیظ کی دکان سے چور تالے توڑ کر نقدی2لاکھ56ہزارروپے چوری کر لئے۔
نقصان