زکریا یونیورسٹی‘ سلیکشن بورڈ میں امیدوار فائنل‘ ایجنڈے کی تیاری شروع

زکریا یونیورسٹی‘ سلیکشن بورڈ میں امیدوار فائنل‘ ایجنڈے کی تیاری شروع

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کاسلیکشن بورڈ، امیدوار فائنل کرلئے گئے، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ رواں ہفتے ہونے جار ہا ہے،جس کیلئے ایجنڈے کی تیاری جاری ہے جبکہ دوسٹیوں پر حتمی امیدواروں کے نام سامنے آچکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلیکشن بورڈ میں زیادہ تر کیس ٹی ٹی ایس کے ہیں تاہم اسسٹنٹ پروفیسر زاولوجی کیلئے انٹرویو ہوں گے جس امیدوار(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کیلئے یہ سیٹ مشتہر کرائی گئی تھی وہ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کی اہلیہ مسز روبی علیم ہیں جو بہاولپور میں پڑھارہی ہیں۔ یہ سیٹ سابق قائم مقام وائس چانسلر طارق انصاری نے مشتہر کی تھی، جبکہ ہارٹی کلچر کی اسامی کے لئے فائنل امیدوا ر محمد اکبر ہیں ۔

تیاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -