صوبہ بھر میں سینئر سول ججز کے تبادلے‘ تعیناتیاں

صوبہ بھر میں سینئر سول ججز کے تبادلے‘ تعیناتیاں

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے صوبہ بھر سے ترقی پانے والے سینئر سول ججز کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تعینات کردیا ہے جس میں 96 ججز شامل ہیں جبکہ 144 سینئر سول ججز اور سول ججز کے تبادلے بھی کردیے گئے ہیں۔فاضل چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

سینئر سول جج برائے سول ڈویثرن ملتان فرخ فرید بلوچ کو راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیا گیا ہے ان کی جگہ سینئر سول جج برائے سول ڈویڑن انتخاب عالم کو راجن پور سے ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینئر سول جج برائے کریمینل ڈویثرن ملتان شہنشاہ رضا کمال کو ملتان سے ننکانہ صاحب تبدیل کیا گیا ہے اور انکی جگہ سینئر سول جج برائے فیملی ڈویثرن نوید اختر کو تعینات کردیا گیا ہے اور سینئر سول جج مکرم حسین کو رحیم یار خان سے ملتان میں فیملی ڈویڑن کا جج تعینات کیا گیا ہے۔ سول ججز میں ملتان سے سول جج مرید عباس کو راولپنڈی، محمد احمد قادری کو لاہور سے ملتان، محسن علی کو ملتان سے ساہیوال، بشیر احمد کو جام پور سے ملتان، غلام اضغر کو ڈی جی خان سے ملتان، محمد یاسر کو ملتان سے جام پور، محمد شفیق کو لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں نئی ریسرچ آفیسر کی نشست پر ریسرچ آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔

تعیناتیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -