ڈیرہ‘ مشیر صحت حنیف پتافی کی زیر صدارت ہسپتال میں اہم اجلاس مختلف امور پر تبادلہ خیال‘ مسائل پر بریفنگ

  ڈیرہ‘ مشیر صحت حنیف پتافی کی زیر صدارت ہسپتال میں اہم اجلاس مختلف امور پر ...

  

ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خاں ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی اور دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کی.ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور پرنسپل آصف قریشی نے مشیر صحت کو ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات اور مسائل کے بارے میں مکمل بریفننگ دی۔ مشیر صحت حنیف خان پتافی نے تمام سنیئر ڈاکٹرز سے متعلقہ وارڈ کے بارے میں دی جانی والی طبی سہولیات اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ٹراما سینٹر، ایمرجنسی وارڈ میں مدد گار کاؤنٹرقائم کرنے اور سروسز مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی۔اور کہا کہ ان ڈور آوٹ ڈور مریض کو جتنا زیادہ سہولیات دی جا سکتی ہیں وہ دی جائیں۔ گائنی وارڈ میں ایک کنیکشن یونٹ بنایا جائے گا تاکہ آنے والوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ینگ ڈاکٹرز کے ٹریننگ دی جائے اور ان کے رویہ کو بہتر بنایا جائے۔مریضوں کی ادویات باہر سے نہ منگوائی جائیں۔ صفائی کے نظام کو بھی مزید بہتر کیا جائے۔

بریفنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -