سندھ اور خطہ سرائیکستان کو تقسیم کرنے سے بلوچستان کے مسائل بڑھیں گے‘ غلام فرید کوریجہ
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب لسانی تعصب سے پاک پر امن علاقہ ہے سرائیکوں نے ہمیشہ مظلوم قوموں سندھیوں، بلوچوں، اور پشتونوں کی ہر مشکل گھڑی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
میں ایک ہیں۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تونسہ،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سرائیکی صوبہ کا حصہ ہیں، بلوچستان کی محرومیوں کے ازالہ کی حمایت کرتے ہیں سردار اختر مینگل نے جو بلوچوں کے مسائل بیان کیے ہیں ان کا حل مظلوم قوموں کے اتحاد کی بحالی سے ممکن ہے سرائیکوں اور بلوچوں کے درمیان خلیج سے بالادست قوتوں کو فائدہ ہوگا سندھ اور خطہ سرائیکستان کو تقسیم کرنے سے بلوچستان کے مسائل بڑھیں گے اور بالادست طبقہ کو فائدہ ہوگا اختر مینگل نے جن مسائل کاکہا ان کے حل کے لیے مظلوم قوموں کے اتحاد پونم کو بحال کریں یا مظلوم قوموں کے نام سے اتحاد کا آغاز کریں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور تاریخی لسانی جغرافیائی تاریخی اعتبار سے کبھی بلوچستان کا حصہ نہیں رہے۔
غلام فرید