روجھان میں واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح‘ شہریوں کا بنیادی مسئلہ حل‘ دوست مزاری

  روجھان میں واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح‘ شہریوں کا بنیادی مسئلہ حل‘ دوست ...

  

روجھان (نمائندہ پاکستان )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے کہا کہ روجھان شھر اور گردنواح کی بستیوں کو میھٹے پانی کی فراہمی کے لیے دوکروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے چھ ماہ میں واٹر سپلائی منصوبہ مکمل کرکے لاکھوں شھریوں کا بنیادی مسلہ حل کردیا یے یہ بات انھوں نے کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی میگا ہراجیکٹ منصوبے کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے افتتاحی تقریب میں افتتاحی تختی کی نقاب کشی کی اور واٹر بورڈ کا بٹن دبا کرنیو واٹر سپلائی سکیم چالو کی گء اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی،چیف آفیسر مسعود الروف رضوی،پبلک ہیلتھ کے سینئر آفیسر حبیب خان لغاری،جلیل خان مزاری ایڈوکیٹ،سابق کونسلر حاجی اللہ جیوایا سومرو،سیکٹریری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بابر خان،معراج خان مزاری،محمد علی ڈوگر،محمد علی عامر گورچانی،ضامن حسین بکھر،سمیت سینکڑوں افراد ہمراہ تھے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے اس موقع پر چیف آفیسر مسعود الروف رضوی کو ہدایت جاری کی کہ نیو واٹر سپلائی کوجلا کر عوام تک فوری میٹھے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے انھوں نے کہا کہ روجھان کی عوام مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے نادرا آفس کا دورہ کیا اور نادرا آفس کے کنسٹریکشن کا کام کا جائزہ لیا اس موقع پر نادرا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا نادار آفس آنے والے ساہلین کے لیے انتظار گاہ بنائی جائے اور نادرا آفس کو اپ گریڈیشن کے مطابق ڈیکوریٹ کیا جائے

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -