دو نمبرسیڈ مافیا کیخلاف بھرپور آپریشن کیا جائیگا‘ ملک نعمان لنگڑیال

      دو نمبرسیڈ مافیا کیخلاف بھرپور آپریشن کیا جائیگا‘ ملک نعمان لنگڑیال

  

حاصل پور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی بخاری ھاوس آمدسید سجاد حسین بخاری سابق صوبائی وزیروتحصیل ناظم سید علی زین بخاری رہنما تحریک انصاف حاصلپور (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

نے استقبال کیااس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی وغلہ منڈی کو بہت جلد شہر سے باہر شفٹ کر دیا جائے گا وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے تحت پنجاب بھر میں زراعت کا شعبہ دن بدن ترقی کی منزل کو چھو رہا ہے اس موقع پر مزید ان کا کہنا تھا کہ دو نمبر سیڈز بنانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔دونمبرسیڈفروخت کرنے والی متعدد کمپنی بند کر دی گئی ہیں۔اور بہت جلد کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔کسان بھائی کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔بہاولپور ایک زرعی علاقہ ہے۔اور حکومت اس پر اپنی توجہ مرکوز کے ہواہے۔حاصل پور میں بھی ماڈل بازار بہت جلد بنایا جائیگا۔اس موقع پر شیخ محمد سلیم۔فیاض کھوکھر صدر پریس کلب۔اسلم چوہان۔سعید حمید چودھری۔جیف اللہ? بوبک۔جاوید سلہری ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

نعمان لنگڑیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -