مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق‘ خاتون کی خود کشی

  مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق‘ خاتون کی خود کشی

  

ملتان‘ مخدوم رشید‘ رحیم یار خان‘ خانیوال‘ مٹھن کوٹ‘ میلسی (وقائع نگار‘ نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی‘ تحصیل رپورٹر) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 7افراد ابدی نیند سوگئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں گودام میں چوکیدار مردہ حالت میں پایا گیا۔جس کی پرسرار ہلاکت پر گودام مالک نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے نشتر منتقل کردی۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقیگرڈ اسٹیشن وہاڑی چوک کے قریب  واقع گتے کے گودام کے مالک عارف ارشاد پولیس کو  (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

اطلاع دی کہ  اس کا گتے کا گودام ہے۔جب وہ دن کے وقت  اپنے گدام پر آیا تو اس کا 65 سالہ چوکیدار اکبر علی گودام کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔اطلاع ملنے پر سیتل ماڑی پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔جائے وقوع کا جائزہ لیا شواہد اکٹھا  کیے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے نشتر منتقل کردیا۔اس بارے ایس ایچ او تھانہ  سیتل ماڑی عادل کھچی کا کہنا ہے کہ مرنے والے کیجسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہ ہیں   تاہم موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہوگی۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسے شناخت کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش نشے کے عادی کی معلوم ہوتی ہے۔اور نہ کی  لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں تھے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے واٹرورکس روڑ پر نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔جسکی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جہنوں نے نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نعش نشے کے عادی کی تھی۔ جس کے جسم پر کوئی تشدد کے نشانات نہ تھے۔اور نہ ہی نعش کی شناخت ہوسکی ہے۔ مخدوم رشید وہاڑی روڈ بستی جنھڈے والا کے قریب ایک ہی رات میں دوسرا بڑا ٹریفک حادثہ کررہے بستی جھنڈے والا کے قریب خالی آئل ٹینکر،اوور لوڈ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق حادثہ بستی جھنڈے والا پل چٹھہ ملتان وہاڑی روڈ پر پیش آیا اس سنگل قاتل روڈ پر درجنوں جانیں ضائع اور بے شمار لوگ زخمی ہو چکے ہیں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت عمران، زخمی کی مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے اس حادثہ سے کچھ گھنٹے قبل اسی جگہ پر کاراور موٹر سائیکل حادثہ میں ایک نوجوان عباس کی ڈیٹھ ہوچکی ہیاطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، پڑولنگ پولیس اور تھانہ مخدوم رشید پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والاشخص موقع پر جاں بحق۔ کراچی کارہائشی طارق عمر جو کہ اپنی کار پر سوار میں سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں ملتان جارہاتھاکہ موٹروے ایم 5 کمن بھٹہ کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث کار پول سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں طارق عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگیا اطلاع پاکر ریسکیو1122نے لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صادق آبادمنتقل کردی۔ جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے27افراد جن میں کوٹ سمابہ کارہائشی8سالہ محمد طیب‘ ترنڈہ سوائے خان کا5سالہ محمد شہباز‘ سٹیلائیٹ ٹاؤن کی26سالہ طوبیٰ بی بی‘ جناح پارک کی25سالہ شگفتہ بی بی‘ ابوظہبی کالونی کا52سالہ عبیداللہ‘ہسپتال روڈکا25سالہ محمد حسین‘ چک150کا22سالہ نذیراحمد‘ بدلی شریف کا25سالہ شوکت علی‘ عباسیہ ٹاؤن کا50سالہ غلام عباس‘ 23سالہ محمد نعمان‘ چک72کا29سالہ محمد شریف اورکوہاٹ کارہائشی30 سالہ محمدامجد وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ موٹرسائیکل سلپ ہونے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا گزشتہ سے پیوشتہ شب اسلم ولد رمضان سکنہ عبدالحکیم اپنی موٹرسائیکل پر تلمبہ روڈ پر جارہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل سلپ ہوگیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ریسکیو1122نے نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔ مٹھن کوٹ کے قریب دریائے سندھ کے کنارے سے ۱یک15 سالہ نوجوان کی نعش برآمد تفصیل کے مطابق چند روز قبل جتوئی ضلع مظفر گڑھ کا ایک15 سالہ نوجوان مزمل شاہ میلہ دیکھنے مٹھن کوٹ اپنے رشتہ داروں کے گھر آیا لیکن وہاں سے وہ اچانک لاپتہ ہو گیا جس کی اطلاع مٹھن کوٹ پولیس کو بھی دی گئی گذشتہ روز ریسکیو1122 راجن پور کو اطلاع دی گئی کہ دریائے سندہ پرانی نشتر گھاٹ پل کے نزدیک دریا کے کنارے کسی نوجوان کی نعش پڑی ہے اسکی اطلاع مٹھن کوٹ پولیس کو بھی دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو مقامی سرکاری ہسپتال منتقل کیا اس دوران نعش کی شناخت ہوگئی جو کہ نوجوان مزمل شاہ کی تھی جس پر مقتول کے ماموں زمان شاہ کی رپورٹ پر پولیس نے دونامزد ملزمان فخر اور شاہ خالد کے علاوہ تین نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے اس سلسلہ پولیس نے ملزم فخر کے ساتھ چند مشکوک نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ورثا نے فخر جہاں چوک راجن پورپر نوجوان کی نعش رکھ کر احتجاج بھی کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا اس سلسلہ میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے ان کو عبرتناک سزا دی جائے کیونکہ ملزمان نے نوجوان مزمل شاہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے جس پر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے تھانہ سٹی راجن پور کے ایس ایچ او عابد شریف کو تحقیقاتی آفیسر مقر رکیا ہے جواں سال لڑکی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ میلسی سائفینکے علاقہ کے رہائشی لیاقت علی کی جواں سال بیٹی غیر شادی شدہ بیٹی (پ) نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں رکھی زہریلی سپرے پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی لڑکی کو اطلاع پر 1122 کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی پہنچایا تا ہم وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -