مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 40سالہ شخص کی خود کشی

مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 40سالہ شخص کی خود کشی

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 40سالہ شخص نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق وائرلیس پل کارہائشی40سالہ لیاقت علی نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود لیاقت علی جانبرنہ ہوپایااور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والی28سالہ شبانہ بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -