شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ عائشہ نذیر جٹ

      شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ عائشہ نذیر جٹ

  

بورے والا (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس اور سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے 16دسمبر کو سفاک دہشت گردوں نے معصوم پھول جیسے بچوں اور اساتذہ کوجس بے رحمی اور بے دردی سے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

خون میں نہلایا اس کی مثال آج تک دنیا میں نہیں ملتی پاک فوج کی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی ان معصوم اور اعظم شہدا ء کے خون کی خوشبو آج بھی ہمارے وطن کی فضاؤں کو معطر کیے ہوئے ہے دہشت گری کی بھینٹ چڑھنے والے ان معصوم نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کر کے سیسہ پلائی دیوار بنا دیا ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج آج بھی ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سانحہ اے پی ایس کے حوالہ سے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عائشہ نذیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -