میاں چنوں‘ بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ چھ طلبا وطالبات زخمی‘ 1کی حالت نازک
محسن وال(نمائندہ پاکستان) میاں چنوں جی ٹی روڈ لاہور موڑ کے قریب تیز رفتار بس سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،جسکے نتیجہ میں ایک ہی موٹر سائیکل پر چھ طلباء طالبات شدید زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس سمیت فرار ہوگیا،جبکہ زخمی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
بچوں کو مقامی افراد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،جہاں پر تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی،اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی ایس پی شبیر احمد ہسپتال بچوں کی عیادت کے لئے پہنچے،جہاں پر تمام بچوں کو اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ریفر کروادیا،جہاں بچوں کا علاج جاری ہے،زخمیوں میں 4 سالہ ہرا فاطمہ نرسی کلاس، 4 سالہ مائرہ نرسری کلاس،6 سالہ بلال ون کلاس،8 سالہ مبشر تھری کلاس،11 سالہ اریبا چھٹی کلاس اور 16 سالہ علی حسینن شامل ہیں،جبکہ 4 سالہ ہرا فاطمہ کی حالت نازک ہے۔
نازک