چوتھے عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا
کراچی(این این آئی)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2019"کا دونوں سیمی فائنل (آج) مورخہ 17دسمبر کو کھیلا جائیگا،سیمی فائنل اومیگا بمقابلہ KBBCاور نشتر بمقابلہ نیبر ہڈ کے مابین منعقد ہوگا۔
مقابل عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 47کے مقابلے میں 49باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی،فاتح کلب کی جانب سے تیمور ظہیر 20،عباس عابد قائم خانی 16اور عثمان رحمن نے11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 14،سید بختیار 14،محمد اُسامہ نے12پوائنٹس حاصل کئے،دوسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 48کے مقابلے 57باسکٹ پوائنتس سے مات دیدی،فاتح کلب کی جانب سے انجینئر سید زین العابدین 17،دانیال احمد 13اسد امام 12اور عبداللہ امام نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے تاشفین زیدی 20،کاشف سروری 14اور حسن اکبر نے 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ،زاہد ملک،طارق حسین،عامر شریف،ظفر اقبال اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،ڈاکٹر نعیم احمد اور راحیل مبین تھے۔