ای سی پی سپارٹز کی دوستانہ میچ میں انصاف الیون کو 146 رنز سے شکست

          ای سی پی سپارٹز کی دوستانہ میچ میں انصاف الیون کو 146 رنز سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ای سی پی سپارٹز نے ایک دوستانہ میچ میں انصاف الیون کو 146 رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق جلو کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ای سی پی سپارٹز کے کپتان احمد عزیزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اورمقررہ 30 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے۔ حمزہ 50 رنز، کامران 42 رنزاور ہارون 39 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔انصاف الیون کی طرف سے افضل نے 25 رنز دیکر 2 اور صفا نے32 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کیں۔219 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں انصاف الیون کے 20.4 اوورز میں 73 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ شریف نے 13 اور عرفان نے 11 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ای سی پی سپارٹز کے کپتان احمد عزیز نے6اوورز میں 23 رنز دیکر 7 کھلاڑی آوٹ کیے۔فہیم، عاطف، اور جواد کاظم نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔ ای سی پی سپارٹز کے کپتان احمد عزیز کو شاندار باؤلنگ پر پلیئرآف دی میچ قراردیا گیا۔ای سی پی سپارٹز کے منیجرعظیم شاکرکے مطابق ای سی پی سپارٹز کی ٹیم تین روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگی۔ جہاں وہ 20 - 21 اور22 دسمبر کو معین خان اکیڈمی، لانڈھی جمخانہ اور کراچی جمخانہ کے ساتھ دوستانہ میچز کھیلے گی۔