ورلڈکپ ہیرو بین سٹوکس نے سپورٹس شخصیت کا ایوارڈ جیت لیا
لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ ہیرو آل راؤنڈر بین سٹوکس نے سپورٹس شخصیت کا ایوارڈ جیت لیا، عوامی ووٹنگ میں فارمولا ون ڈرائیور لیوئس ہملٹن دوسرے نمبر پر رہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایوارڈ کی تقریب سجی۔ سال کے بہترین کھلاڑی کا قرعہ بین سٹوکس کے نام نکلا۔ورلڈکپ ہیرو آل راؤنڈر نے حریفوں کے چھکے چھڑاتے ہوئے سب کو آؤٹ کر دیا، 2019ء کے سپورٹس ہیرو بننے کا سہرا بین سٹوکس نے اپنی فیملی، بچوں اور خاص طور پر ہال میں بیٹھی اپنی اہلیہ کے سر سجا دیا۔سال کے بہترین برطانوی کھلاڑی کی دوڑ میں فارمولا ون ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن اور ڈائنا اشر اسمتھ Dina Asher Smith تھیں۔پرستاروں کی رائے شماری میں ایف ون ڈرائیور لیوئس ہمیلٹن دوسرے اور ویمن رنر کو تیسری پوزیشن ملی۔