فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکول ہاکی چیمپئن شپ شروع

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکول ہاکی چیمپئن شپ شروع

  

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکول ہاکی چیمپئن شپ آبپارہ ہاکی گراؤنڈ اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر شاہد علی خان نے کیا، اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری اللہ دتہ مہر اور فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نمائندے محمد طارق کے علاوہ شائقین بھی موجود تھے، چیمپئن شپ میں 11 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) منگل جبکہ فائنل میچ اور تیسری پوزیشن کا میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -