ہمیشہ درگذر سے کام لینے کی کوشش کرتی ہوں،ریشم

ہمیشہ درگذر سے کام لینے کی کوشش کرتی ہوں،ریشم
 ہمیشہ درگذر سے کام لینے کی کوشش کرتی ہوں،ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ ریشم نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں در گذر سے کام لوں مگر جب پانی سر سے گذر جاتا ہے تو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ریشم نے کہا کہ وہ لوگوں سے نفرت کرنے کی بجائے محبت کی قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 13سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں آئیں اور بطور ایکسڑا اداکارہ پہلا معاوضہ300روپے ملا۔ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ سفارش سے ایک ڈرامہ اور فلم مل سکتی ہے لیکن 19سال تک مسلسل آپ کو کوئی کام نہیں دے سکتا، انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئے انھوں نے 19 سال تک محنت کی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی فلم ”جیوا“کا معاوضہ ڈھائی لاکھ ملا اور ان کا اصلی نام صائمہ ہے لیکن فلمی نام ریشم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمر چھپانے پر یقین نہیں رکھتیں ہیں۔

مزید :

کلچر -