ترکی کی وزارت اطلاعات کاچھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان

ترکی کی وزارت اطلاعات کاچھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان
 ترکی کی وزارت اطلاعات کاچھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)جمہوریہ ترکی کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔جمہوریہ ترکی کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں ایک ایوارڈ ترکی سے باہر پوری دنیا سے منتخب کسی ایک قلم کار کو پیش کیا جاتا ہے اس بار یہ ”انٹرنیشنل آرٹ اینڈ کلچر پرائز“ پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار اور کالم نگار امجداسلام امجد کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جارہا ہے۔اس ایوارڈ کی تقریب 21 دسمبر کو معتبر ترکی اخبار ”سٹار“ کے تعاون سے استنبول میں منعقد ہوگی جس میں صدر جمہوریہ ترکی طیب اردوان بدست خود یہ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔

مزید :

کلچر -