الحمرا میں کینسر سے متعلق آگہی دینے کیلئے نمائش کا انعقاد

  الحمرا میں کینسر سے متعلق آگہی دینے کیلئے نمائش کا انعقاد
   الحمرا میں کینسر سے متعلق آگہی دینے کیلئے نمائش کا انعقاد

  

لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی آرٹ گیلری میں کینسر سے متعلق آگہی دینے کے لئے نمائش کا انعقادکیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے حب اللہ کے سرپرست ڈاکٹر احسن وارث کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی کی نمائش میں خصوصی شرکت کی۔ دو روزہ نمائش میں 66مصوروں کے 116فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرااطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا آرٹ کے ذریعے موذی مرض کینسر سے متعلق عوام کا آگہی دے رہا ہے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے، مصوروں نے اپنے کام میں اس ایشو کو بے حد کامیاب طریقے سے عیاں کیا ہے،جسے دیکھنے والے فن پارے میں موجود بامعنی اور پراثرپیغام کو قبول کرتے ہیں پھر اس پر عمل کرکے اپنا تحفظ کر سکتے ہیں یہی ہمارا مقصد ہے جسکو آگے بڑھا رہے ہیں۔ حب اللہ ویلفیئرایسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر احسن وارث نے اس حوالے سے کہاکہ اس عظیم اور نیک مقصد کی تکمیل میں لاہور آرٹس کونسل کا ساتھ قابل ستائش ہے، انسانی جان بے حد قیمتی ہے جس کا حفاظت کے لئے کام کرنا بہت بڑی نیکی ہے، ہم سب کو اس حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوگی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔یہ نمائش لاہور آرٹس کونسل الحمرا اور حب اللہ ویلفیئرایسوسی ایشن کی مشترکہ پیش کش ہے۔لوگوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی اور کینسر سے بچاؤ کے لئے مختلف تدابیر اختیار کرنے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

مزید :

کلچر -