پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“کی افتتاحی تقریب

  پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“کی افتتاحی تقریب
   پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“کی افتتاحی تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر)رائٹر ڈائریکٹر سید نور کی نئی پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز شیر گڑھ میں واقع حویلی میں منعقد ہوئی۔افتتاحی تقریب میں فنکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔”تیرے باجرے دی راکھی“کی کاسٹ میں صائمہ،مصطفےٰ قریشی،نغمہ بیگم،شفقت چیمہ،جنت مرزا،آغا ماجد،سلیم البیلا، اچھی خان،صائمہ سلیم،راشد محمود،تبسم اور دیگر شامل ہیں۔اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک ہیں۔افتتاحی تقریب کے بعد فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سید نور کا کہنا تھا کہ میں ایک مکمل پنجابی فلم بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ورسٹائل اداکارہ صائمہ نے کہاہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں،منزل صرف محنت سے ملتی ہے،سستی شہرت حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں اپنے کام سے خودکومنوایاہے۔صائمہ نے کہا کہ اپنے کام کی بنیاد پرجو بھی آگے بڑھتاہے خوشی ہوتی ہے میں پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ اپنے ملک کی عزت اوروقار کیلئے کام کرناچاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں منزل صرف محنت سے ملتی ہے،سستی شہرت حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں اپنے کام سے خودکومنوایاہے۔میں ہمیشہ اچھا اور معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -