گلوکارواجد علی بغدادی کا نیا ویڈیو سانگ ”وعدہ کر“ ریلیز

گلوکارواجد علی بغدادی کا نیا ویڈیو سانگ ”وعدہ کر“ ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر)فوک گلوکارواجد علی بغدادی کا نیا ویڈیو سانگ ”وعدہ کر“ تھر پروڈکشن نے گذشتہ روز ریلیز کردیا ہے۔اس حوالے سے گلوکار واجد علی بغدادی نے بتایا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کچھ نیا بنا?ں اسی لئے شاعری، کمپوزیشن سمیت ہر شعبہ پر محنت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا سرمایہ پرستار ہیں جن کی پسندیدگی اور محبت سے اس مقام پرہوں۔ انہوں نے کہا کہ ”وعدہ کر“کو جس طرح سے پذیرائی مل رہی ہے اس پر چاہنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔واجد علی بغدادی نے کہا کہ یہ ویڈیو سانگ میرے آنیوالے نئے آڈیو ویڈیو البم کا ہے جس کے باقی گانوں کی ریکارڈنگ مکمل کررہاہوں۔

مزید :

کلچر -