ہم عدم برداشت کا شکار ہورہے ہیں،مولانا عبدالرحمن سلفی

ہم عدم برداشت کا شکار ہورہے ہیں،مولانا عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ آپﷺ کے ہر ہر عمل کو قرآن و حدیث کی کسوٹی پر  پرکھ کر کیا جائے تاکہ روز محشر ندامت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آج ہم اگر اپنے  ہم معاشرے میں  معاشرتی زندگی گزارنے کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم عدم برداشت کا شکار ہورہے ہیں۔  جس کی مثالیں ڈاکٹرز ٗ وکلاء کی تنظیمیں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر تنظیموں کا آپس میں دست و گریباں ہوجانا یہ  مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ معاشرہ عدم برداشت کا شکار ہورہا ہے جس کی وجہ عدم برداشت اور دینی شعور کا نہ ہونا ہے۔لبرل طرزز زندگی نے ہمیں ناکام و نامراد کردیا ہے۔ جب تک ہم سیرت طیبہ کے روشن پہلوؤں  اور آپﷺ کے اوصاف حمیدہ پر عمل پیرا نہیں ہوں گے اس وقت تک کامیاب زندگی نہیں گزار سکتے۔ صحابہ کرامؓ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔