مدارس دینیہ اسلام اور پاکستان کے مضبوط قلعے ہیں،حافظ احمد علی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س)کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے نارتھ کراچی میں ختم بخاری شریف کی تقریب کے دوران فارغ التحصیل فضلاء اکرام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلام اور پاکستان دونوں کے مضبوط قلعے ہیں،ہر آنے والے نئے سال میں حفاظ اکرام اور دورہ حدیث شریف سے فارغ ہونے والے فضلاء اکرام کی تعداد میں ہوش رباء اضافہ ہو رہا ہے،ان قلعوں کے خلاف سازش کرنے والے خود اپنی سازشوں کا شکارہو جائیں گے،اللہ کا دین اور دین پر چلنے والے اس کی تبلیغ کرنے والے پڑھنے پڑھانے والے طلباء اساتذہ مدارس قیامت کی صبح تک قائم دائم رہیں گے۔تقریب کے اختتام میں شہداء نیوزی لینڈ کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکٹری اطلاعا ت، عابد،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکرٹری علامہ مولاناحماد مدنی، غلام،عبدالستار بلوچ، مفتی محمد علی قمر غلام دستگیر گجر غلام صمدانی گجر،قاری عبد الوہاب انقلابی،مفتی محمد نقشبندی اور دیگر رہنماؤں نے طلباء اکرام کی دستاربندی کی اورفضلاء اکرام اور حفاظ کو مبارک باددی۔