سانحہ مشرق پاکستان تاریخ کا سیاہ باب ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

سانحہ مشرق پاکستان تاریخ کا سیاہ باب ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سانحہ مشرق پاکستان اور سانحہ آرمی پلک اسکول پشاور پاکستان کی تاریخ کے بڑے سانحات میں سے ہے جن میں ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کو بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچاکر ملک کو غیر مستحکم کیا۔ ان سانحات کے بعد پاکستان کے عوام اور اداروں نے جس جوانمردی اور ہمت سے ملک کے معاملات کو سنبھالا وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔ وہ اُورنگی ٹاؤن میں سانحہ مشرق پاکستان کے شہداء کی یا دمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ مشرق پاکستان میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے محصورین مشرق پاکستان آج بھی بنگلادیش کے ریڈ کراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان محب وطن پاکستانیوں نے ملک کو بنانے اور بچانے میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن انہیں اب تک نہ تو پاکستان لایا گیا ہے اور نہ ہی ان کی داد رسی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محصورین مشرق پاکستان سب سے بڑے محب وطن اور پاکستانی ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انہیں آج تک پاکستان سے محبت کی بناء پر بنگلادیش کی شہریت حاصل نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں تو پھر فوری طورپر ان محصورین مشرق پاکستان کو وطن واپس لائیں، ہم ان کی آبادکاری کے تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیا رہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کو بنانے اور بچانے کی سزا ریڈ کراس کیمپ میں اذیت ناک زندگی ہے تو پھر پاکستان پر اگر خدانخواستہ برا وقت پڑا تو کتنی مائیں اپنے بچوں کو قربان کرنے کو تیار ہوں گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -