الخدمت کے تحت ”فارمیسی انٹرن شپ پروگرام“کیلئے انٹری ٹیسٹ

الخدمت کے تحت ”فارمیسی انٹرن شپ پروگرام“کیلئے انٹری ٹیسٹ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے شعبہ فامیسی کے تحت ادارہ نورحق میں فارمیسی انٹرن شپ پروگرام (ونٹرسیزن) کیلئے انٹری ٹیسٹ منعقد کیے گئے جس میں کراچی کی سرکاری اورغیر سرکاری جامعات کے شعبہ فارمیسی کے طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر الخدمت کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا،جبکہ الخدمت کے دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبہ وطالبات کو الخدمت کی فارمیسی سروسز میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔انٹرن شپ میں نہ صرف فارمیسی بلکہ کمپاؤنڈنگ،مارکیٹنگ اورانڈسٹریز کے دورے کروائے جائیں گے۔جو ان کے تعلیمی عمل اوراستعداد کو بڑھانے میں معاون ومددگار ثابت ہوں گے۔ اس موقع پر راشدقریشی نے کہا کہ الخدمت انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے فارمیسی کے طلبہ وطالبات کو تربیت دے کر شعبے میں ان کی استعداد کو بڑھا نا چاہتی ہے تاکہ انہیں شعبے میں وسیع مواقع میسر آسکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -