کراچی بارکے انتخابات منیر احمد ملک صدر منتخب

کراچی بارکے انتخابات منیر احمد ملک صدر منتخب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر کراچی بار ایسوسی ایشن الیکشن 2020 کے اعلامیے کے مطابق 14 دسمبر کو ہونے والے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منیر احمد ملک 2099 ووٹ لے کر صدر، عبدالقدیر مہر 1194 ووٹ لے کر نائب صدر،جی ایم کورائی جنرل سیکریٹری، ندیم احمد منگی جوائنٹ سیکریٹری، شانتی دیوی خزانچی اور امرت لا ئبریری مین منتخب قرار پائے ہیں جبکہ آصف احمد، علیم النساء، صائمہ میمن، وسیم سیف کھوسو،حنا کر ن،انور احمد میمن، عبدالصابر،اللہ نواز دل،محمد باقر(مہدی) سکینہ خاتون اور شفیع احمد ممبرز مینجنگ کمیٹی منتخب ہوئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -