کراچی،ندیم آرائیں تشدد کیس،ملزمان کو معاف کردیا گیا

کراچی،ندیم آرائیں تشدد کیس،ملزمان کو معاف کردیا گیا

  

ٓکراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے کرائم رپورٹر ندیم آرائیں پر تشدد کے مرتکب مقامی بلڈر کے ملازمین کو معافی مانگنے معاف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں ندیم آرائیں گلشن اقبال میں سروے کررہے تھے کہ پلاٹ نمبر 144-Aبلاک 13ریلوے سوسائٹی گلشن اقبال کی تصویر لینے پر وہاں موجود ملازمین نے انہیں دھمکیاں دیں اور اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا،جس پر کرائم رپورٹرایسوسی ایشن نے سخت ایکشن لیا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی۔پولیس نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بعد ازاں ندیم آرائیں نے تمام ملزمان کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیا اور ملزمان کی جانب سے دیئے گئے تحریری معافی نامے کو قبول کرلیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -