ایل پی جی کی 6غیر قانونی دکانیں ایک منی پٹرول پمپ سیل

ایل پی جی کی 6غیر قانونی دکانیں ایک منی پٹرول پمپ سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاروائیاں کیں۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گارڈن ٹاؤن میں کاروائی کی۔تحصیل رائیونڈ میں 15 انسپکشنز کی گئیں اور01 منی پٹرول پمپ سیل، مشین کو ضبط کر لیا گیا ہے اور08 گیس سلنڈر ضبط کر لئے گئے 05کمپیوٹر سکیل بھی قبضہ میں لے لئے گئے۔05 ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیا گیا02 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔02 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گارڈن ٹاؤن میں 01 شاپ کو سیل کر دیااوریونٹ کو ضبط کر لیا ہے۔