وکلاء کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک افسوسناک ہے،رضا ایڈووکیٹ

  وکلاء کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک افسوسناک ہے،رضا ایڈووکیٹ

  

لاہور(پ ر)چیئرمین پاور گروپ آف لائیرزمحمد رضا ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے ساتھ جنگی قیدیوں سے بھی برا سلوک کسی طرح زیب نہیں دیتا، چہرے پر کالے نقاب ڈال کر اور ننگے پاؤں عدالتوں میں پیش کرناسخت ترین زیادتی ہے۔ جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے اس وقت تک ملز م کے حقوق کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔ وکلا ء کا میڈیکل نہ ہوناآئین کی خلاف ورزی ہے۔میڈیکل ایم ایل سی ہر مضروب شخص کا قانونی حق ہے،ویڈیو وائرل کرنے والے ڈاکٹر وں کیخلاف پولیس سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -