انجمن حمایت اسلام ترقی کی منازل طے کر رہی ہے،منظور سیال

  انجمن حمایت اسلام ترقی کی منازل طے کر رہی ہے،منظور سیال

  

لاہور (پ ر) جسٹس (ر) منظور حسین سیال نے کہا ہے کہ انجمن حمایتِ اسلام کی 135ویں تقریباتِ تاسیس بین ثبوت ہیں کہ برصغیر کا یہ قدیم ترین رفاہی اور تعلیمی ادارہ مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ حمایتِ اسلام خواتین کالج گارڈن ٹاؤن میں انھوں نے بطور مہمانِ اعزاز خطاب کرتے ہوئے انجمن کے بانیوں، موجودہ عہدیداروں اور اراکین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ خواتین کالج کو ترقی دے کر انجمن حمایتِ اسلام خواتین یونیورسٹی قائم کریں گے۔ تقریب تاسیس سے سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر اور چیئرمین کالج کمیٹی ڈاکٹر راشد امجد چودھری نے بھی خطاب کیا۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج سمن آباد ڈاکٹر ڈاکٹر حلیمہ آفریدی اور صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر فرخندہ توقیر نے سیر حاصل مقالات پڑھے۔ پرنسپل حمایتِ اسلام خواتین کالج مسز شہناز مظہر نے خطبہاستقبالیہ پڑھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -