واپڈا ٹاؤن فیز 2میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

  واپڈا ٹاؤن فیز 2میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی

  

لاہور(پ ر)جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایات پر ریجنل منیجر ویسٹ لاہور عمران صفدر ورک کی سربراہی میں یو ایف جی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈاٹاؤن فیز 2 کے نزدیک بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑلی۔ جہاں گھریلو گیس کنکشن کی سروس لائن پر بائی پاس کے ذریعے پندرہ گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس فراہم کی جارہی تھی سوئی ناردرن گیس کی یو ایف جی نے تمام کنکشن منقطع کرکے پائپ لائن قبضے میں لئے لی۔ گیس چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست متعلق تھانے میں درج کر وا دی گئی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -